ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبد الخالق پیرزادہ کی زیرِ صدارت ہفتہ وار کرائم میٹنگ

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبد الخالق پیرزادہ کی زیرِ صدارت ایس ایس پی ملیر دفتر میں ہفتہ وار کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع ملیر کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
میٹنگ میں ضلع بھر کی مجموعی جرائم کی صورتحال، پولیس کارکردگی، مقدمات میں پیش رفت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔
ایس ایس پی ملیر نے مؤثر پٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی مزید بہتر بنانے، اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں اور جرائم کے ہاٹ اسپاٹس پر پولیس کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی، منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث عادی و مطلوب ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائی اور زیرِ تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی دیں۔
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹاپ تھری افسران کو تعریفی اسناد دی گئیں:
1۔ ایس ایچ او تھانہ بن قاسم، انسپکٹر فیصل رفیق
2۔ ایس ایچ او تھانہ شرافی گوٹھ، انسپکٹر شاہد
3۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن، انسپکٹر محمد علی شاہ
ایس ایس پی ملیر نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جرائم کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *