ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس کی جانب سے اسنیپ چیکنگ جاری

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کا مختلف اسنیپ چیکنگ پوائنٹس کا سرپرائز وزٹ۔
ایس ایس پی نے عائشہ منزل IRC امام بارگاہ، فائر بریگیڈ سہراب گوٹھ اور D-7 بس اسٹاپ سمیت مختلف پوائنٹس کا معائنہ کیا۔
اس دوران تعینات نفری، چیکنگ کے طریقہ کار اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو غیر ضروری پریشانی سے بچانے کی ہدایت کی گئی۔
پولیس لائٹس والے بیریئرز کے مؤثر استعمال، جوائنٹ اسنیپ چیکنگ پوائنٹس پر مکمل کوآرڈینیشن اور دورانِ ڈیوٹی مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *