
حیدرآباد (رپورٹ) صدر حیدرآباد جیم خانہ ڈاکٹر آغا تاج محمد کی جانب سے ڈاکٹر سید جنید اکبر شاہ کی کتاب “اچھائی کی چالیس چابیاں” کی شاندار تقریبِ رونمائی حیدرآباد جیم خانہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں صاحبِ کتاب، اہلِ علم معزز مہمانوں کے اعزاز میں بھرپور اہتمام کیا، آمد پر مہمانوں کا استقبال کیا۔ پروگرام کے کنوینئر عبدالمالک یوسفانی، آرگنائزر سندھ کے معروف شاعر عاشق ہالائی تھے، جس میں شعراء، ادبی، دانشوروں نے شرکت کی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ پروگرام میں سید جلال شاہ جاموٹ، سابق وزیر سید اظہر شاہ جاموٹ، قومی عوامی تحریک سربراہ ایاز لطیف پلیجو، سید شعیب اختر شاہ، سید ندیم شاہ، سابق ایم پی اے عبدالرحمان راجپوت، ڈاکٹر نثار احمد میمن، پروفیسر آفتاب مہیسر، سابق اینٹی کرپشن ایس پی نذیر احمد میمن، میر رفیق تالپور، عبدالرزاق ابڑو، زوار نقوی، نیاز پنہور، ڈاکٹر عرفانہ ملاح، امر سندھو، بریسٹر ماریہ راجپڑ، نظام شیخ، شجاع الدین، شفاق گھرانو، پیر مجدد سرہندی، پیر بھاؤ الدین سرہندی، پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل، علی گوہر راجپڑ، افضل میمن، خالد میمن، سید جواد شاہ لطیفی، آغا ضمیر درانی، قاضی مقصود، عاشق ہالائی، عزیز بھرگڑی، عبد المالک یوسفانی، واحد کانھدرو، شوکت میمن، انجینئر امجد میمن، صحافی ہاشم لاشاری دیگر ادبی، علمی، سماجی طبقے کی اعلیٰ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صاحبِ کتاب ڈاکٹر جنید اکبر شاہ کی جانب سے معزز شخصیات کو کتاب کے تحائف پیش کیے جبکہ ڈاکٹر آغا تاج محمد کو سندھ کے تحائف بھی پیش کیے۔ حیدرآباد جیم خانہ کی تاریخ میں یہ ادبی پروگرام ایک منفرد رنگ لیے ہوئے تھا جسے مختلف علمی، ادبی، سماجی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا۔ آخر میں ڈاکٹر آغا تاج محمد کی جانب سے ادبی محفل کی تقریب میں شریک ہونے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔