

حیدراباد ( رپورٹ عمران مشتاق )
ہاشم میڈیکل سٹی اسپتال حیدرآباد میں عالمی یومِ مریضوں کی حفاظت 2026 منایا گیا مہمان خصوصی ڈی ایچ او ڈاکثرپیر غلام حسین نے کیک کاٹا انچارج ڈاکٹر راحیل گجراتی اور دیگر نے خوش أمدید کہا ہاشم میڈیکل سٹی اسپتال حیدرآباد میں عالمی یومِ مریضوں کی حفاظت (World Patient Safety Day 2026) کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد، ڈاکٹر پیر غلام حسین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور تقریب کا مشاہدہ کیا۔ تقریب کا باقاعدہ أغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا قومی ترانہ پیش کیا گیا تمام شرکاء احترام میں کھڑے ہوگئے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ أفیسر ڈاکٹر پیر غلام حسین اور ہسپتال انتظامیہ نے ملکر کیک کاٹا اس موقع پر ڈی ایچ او پیر غلام حسین نے مریضوں کی حفاظت کے حوالے سے عالمی دن کے موقع پر شاندار تقریب کے انعقاد پر ہاشم میڈیکل انتظامیہ اور عملے کے جذبے کی تعریف کی مبارکباد دی ڈی ایس او حیدراباد کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا اور مریضوں کے لئیے دستیاب جدید سہولیات سے أگاہ کیا جس پر ڈی ایچ او ڈاکٹر پیر غلام حسین نے مسرت اور خوشی کا اظہار کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات اور بہترین ماحول کی تعریف کی اس موقع پر مریضوں کی حفاظت، معیاری طبی خدمات، محفوظ علاج اور صحت کے شعبے میں حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ اور طبی عملے نے مریضوں کو محفوظ اور معیاری نگہداشت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ہاشم سٹی ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے معزز مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ سندھی لنگی اور اجرک کے تحائف پیش کئیے گئیے اس موقع پر انچارج ڈاکٹر راحیل گجراتی کا کہنا تھاکہ محفوظ مریض ۔معیاری علاج بہتر صحت ۔ہمارا عزم ہے