
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلوچ گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ و سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن سے قبل داخلی و خارجی راستے سیل کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق کی گئی۔
آپریشن میں ایس ڈی پی او اورنگی ٹاؤن کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے حصہ لیا۔ آپریشن کا مقصد امن و امان کا قیام، عوام کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری ہے۔