خواجہ اجمیر نگری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود سیکٹر 2، گڈ لک لان، 4J اسٹاپ نارتھ کراچی کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان سلمان عرف کیکی، شوکت زادہ اور فرمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔
ملزمان کے قبضے سے 6 موبائل فونز، ایک موٹر سائیکل، 2 عدد 30 بور پسٹل اور ایک 9mm پسٹل برآمد ہوئے۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *