
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ سپر مارکیٹ کی حدود C-1 ایریا لیاقت آباد، گجر نالہ کے بالمقابل پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاور علی ولد تنویر حسین کو زخمی حالت میں جبکہ محسن ولد علی کو بلاضرب گرفتار کر لیا۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے 9mm پستول بمعہ 2 راؤنڈز، 2 فائر شدہ خول، نقدی، ریڈمی موبائل فون اور موٹر سائیکل نمبر KPJ-4942 برآمد ہوئی۔
مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔