پریمیئر کالج کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ حیدری مارکیٹ کی حدود، حیدری بلاک H میں پریمیئر کالج کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا۔
مقابلے کے دوران ملزم رشید ولد صادق زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، 3 راؤنڈز اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
مقابلے کے دوران ملزم کا ایک نامعلوم ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ مزید تفتیش اور سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *