سینئر صحافی محمد حسین سومرو کے والد حاجی رمضان سومرو کا کراچی میں انتقال فرما گئے

کراچی (ای این آئی) سینئر صحافی محمد حسین سومرو کے والد، محترم حاجی رمضان سومرو، کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے۔
ان کی نماز جنازہ آج کراچی کی جامع مسجد کیماڑی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب، سیاسی و سماجی اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر غمزدہ فرزند، محمد حسین سومرو نے تمام شرکاء سے اپنے والد مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی درخواست کی۔
اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل جمیل عطا کرے (آمین)۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *