
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) افسرانِ بالا کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے مختلف چائے خانوں، ڈھابوں اور کھلے مقامات پر چیکنگ کی گئی۔
تھانہ ساحل، درخشاں، ڈیفنس، کلفٹن اور بوٹ بیسن کے ایس ایچ اوز نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تلاش ڈیوائسز کے ذریعے مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال کی، جبکہ موجود افراد، ملازمین اور دیگر عملے کے کوائف کی بھی تصدیق کی گئی۔
چیکنگ کا عمل خصوصی طور پر ڈی ایچ اے فیز 8، بلاک 9، صدر کینٹونمنٹ اور ڈی ایچ اے بلاکس 2، 4، 6، 7، 8 اور 9 میں کیا گیا۔
چیکنگ کا مقصد مشتبہ افراد کی بروقت نشاندہی اور ضلع میں امن و امان کو مزید مؤثر بنانا تھا۔