
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ،تھانہ گلشنِ معمار کے علاقے عمر بروہی گوٹھ کے قریب پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی جبکہ 1 کو بغیر زخمی گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت حاضر رحمت اللہ ولد رمضان (زخمی) اور ذیشان ولد رحیم صدیق (بلا زخمی) کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول اور نقدی جبکہ زیرِ استعمال موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی جاری ہے۔