
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ منگھوپیر کے علاقے مہران سٹی اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
ایس ڈی پی او منگھوپیر کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او منگھوپیر نے نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف کے ہمراہ آپریشن میں حصہ لیا۔
آپریشن کا مقصد امن و امان کا قیام، عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔