
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) صبا سنیما چورنگی، سیکٹر 6-B کے قریب مشتبہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔
دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم قدیر ولد منشی خان زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ایک ساتھی فرار ہوگیا۔
ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، نقد رقم اور موبائل فون برآمد ہوا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔