ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ) ضلعی محکمہ تعلیم ننکانہ صاحب کے زیراہتمام اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایجوکیشن آفیسرز کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا, سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر محمد قیوم خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے اچھی کارکردگی دکھانے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ڈاکٹر صائمہ ظفر, ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز میاں خالد محمود اور روبینہ شاہین, اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز, سنیاد سہیل, عمیر طاہر, عاصم شریف, راشد محمود, محمدنعیم اختر سلہری ،جاوید اقبال, ڈاکٹر بلال احمد, ڈاکٹر رضوان عباس نسیمی, نوید انور, نعیم خالد, میمونہ, سمیرا, زیب النسائ، مہوش جاوید اور آمنہ کو تعریفی سرٹیفیکیٹس دئیے اور ان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا, اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم کی باآسانی فراہمی یقینی بنانا ہمارا مشن ہے اور اس مشن میں ہمارا ساتھ دینے والا ایک ایک شخص قابل تعریف ہے, ایجوکیشن آفیسرز, پرنسپلز اور اساتذہ کی محنت کی بدولت تعلیمی کارکردگی میں ضلع ننکانہ صاحب پنجاب میں ٹاپ پر آگیا جس پر ہم سب اللہ کے حضور سربسجود اور اس کی مزید رحمت کے طلبگار ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات, سیکرٹری سکولز اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا ہماری کارکردگی کی تعریف کرنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے اور ہم سب نے اچھی کارکردگی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھنا ہے۔