حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے نو منتخب صدرندیم احمد صدیقی کوپاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے سینئر نائب صدرکی مبارکباد

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے نو منتخب صدرندیم احمد صدیقی کوپاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے سینئر نائب صدرکی مبارکباد
حیدرآباد ( ) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے سینئر نائب صدر اظہر علی سیال نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے نو منتخب صدر ندیم احمد صدیقی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں چیمبر کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔نو منتخب صدر حیدرآباد چیمبر ندیم احمد صدیقی نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کی نئی قیادت کا بنیادی مقصد کاروباری برادری کے لیے ایک مضبوط، مؤثر اور نتیجہ خیز پلیٹ فارم کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر چھوٹے تاجروں، دکانداروں، صنعتکاروں اور کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کو محض اجاگر کرنے کے بجائے ان کے عملی اور پائیدار حل کے لیے متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری اور مسلسل پیروی کو ترجیح دے گا۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی معیشت میں چھوٹے تاجر اور مقامی صنعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لیے کاروباری ماحول میں بہتری، صنعتی و تجارتی انفراسٹرکچر کی ترقی، بجلی و گیس سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی، ٹیکس نظام میں آسانی، سرکاری محکموں سے متعلق کاروباری مشکلات کے ازالے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے چیمبر اپنی آواز ہر متعلقہ فورم تک پہنچائے گا۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کاروباری برادری کے اجتماعی مفاد اور شہر کی معاشی ترقی کے لیے تمام متعلقہ حلقوں کے ساتھ مثبت اور تعمیری روابط برقرار رکھے گا۔ انہوں نے اظہر علی سیال کی جانب سے مبارکباد، خیرسگالی اور محبت کے اظہار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے روابط معاشرے میں باہمی احترام اور تعاون کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں۔ اظہر علی سیال نے نو منتخب صدر ندیم احمد صدیقی کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی قیادت میں حیدرآباد کی تاجر و صنعتکار برادری کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور شہر کی معاشی ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی تعلقہ PS-65کے صدر عاقل سمو، سپاف ضلع حیدرآباد کے صدر شہباز وسطڑو، زکریا سیال، لالا عمران، ذوالفقار منگریو، محمد عاصم شیخ، محیط راہو، لالا جمشید ہکڑو، سونو راجپوت، شہروز درانی، سکندر حاجانو، عارف کچھی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *