
آل حیدرآباد رینٹ اے کار ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد عدیل خان صاحب نے پولیس کی جانب سے 18 سال سے کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے پر پابندی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے ایک اہم اور قابلِ تحسین قدم اٹھایا ہے۔
آل حیدرآباد رینٹ اے کار ایسوسی ایشن اس اقدام کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ ہماری ایسوسی ایشن میں شامل تمام رینٹ اے کار مالکان پہلے بھی اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ 18 سال سے کم عمر افراد کو گاڑیاں کرائے پر فراہم نہ کی جائیں، اور آئندہ بھی اس پابندی پر مزید سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
ہم پولیس کے اس اقدام کو عوام کی حفاظت اور خصوصاً کم عمر بچوں کے تحفظ کے لیے ایک مثبت قدم سمجھتے ہیں اور تمام رینٹ اے کار مالکان سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ قانون کی مکمل پاسداری کریں اور 18 سال سے کم عمر افراد کو کسی صورت گاڑی فراہم نہ کریں۔منجانب حاجی محمد عدیل خان صدر آل حیدرآباد رینٹ اے کار ایسوسی ایشن