
کیماڑی ڈاکس پولیس کی تکنیکی بنیادوں پر بڑی کارروائی
کراچی:( رپورٹ:محمد حسین سومرو) کیماڑی ڈاکس پولیس کی تکنیکی بنیادوں پر بڑی کارروائی۔ گھروں میں ڈکیتیوں اور خواتین کو یرغمال بنانے والا چار رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مصطفیٰ، یاسین، ابوبکر اور عبدالرحمٰن شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول، چھینے گئے موبائل فون، طلائی زیورات اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
ملزمان دسمبر 2025 میں مدینہ چوک پر ڈکیتی کی واردات میں بھی ملوث رہے، جبکہ گرفتار ملزم مصطفیٰ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھی۔
ابتدائی تفتیش میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔
