
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ سکھن پولیس نے گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان نیاز خان ولد شیر خان اور محمد عابد ولد نور محمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 325 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزم نیاز خان کا تھانہ قائدآباد میں مقدمہ نمبر 754/2025، جبکہ محمد عابد کا تھانہ عوامی کالونی میں مقدمہ نمبر 381/2021 کا سابقہ ریکارڈ سامنے آیا ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سکھن میں مقدمہ نمبر 650/2026، گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔