
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث ملزم وقاص ولد نعیم کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان شہری وسیم عباس سے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا موٹر سائیکل سوار ساتھی فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون، والٹ اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، جن میں قتل، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم کے مقدمات شامل ہیں۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ فرار ساتھی کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔