
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) نیو کراچی، سیکٹر 11-J میں پرانا آئیڈیل شادی لان کے قریب مین روڈ پر پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دوسرا بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ارشد خان ولد طور خان (زخمی)، عمر 28 سے 29 سال، اور الامین ولد عالم شاہ، عمر 25 سے 26 سال، کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، لوڈ میگزین اور 5 زندہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے زیرِ استعمال سیاہ رنگ کی 70 سی سی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی، جو تھانہ نیو کراچی کے مقدمے میں چوری شدہ مطلوب تھی۔ مزید تلاشی کے دوران نقد رقم، بٹوہ اور متفرق کاغذات بھی ملے۔
ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔