پولیس کا بسملہ چوک پر چار رکنی ڈکیت گینگ سے مقابلہ، 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس کا بسملہ چوک پر چار رکنی ڈکیت گینگ سے مقابلہ، 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔
دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت فرقان ولد اکبر، شبیر علی عرف معصوم ولد بابر علی، محمد امتیاز ولد اشتیاق خان اور محمد حسن عرف منا ولد محمد نوشاد کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی، جبکہ زیرِ استعمال 2 موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *