پی ایف یو جے اور ایچ یو جے کی گوجرہ میں 92 نیوز کے رپورٹر سینئر صحافی کامران یونس عرف امجد اسلام امجد کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، جاری کردہ بیان میں پی ایف یو جے کے نائب صدر جنید خانزادہ، ممبر ایف ای سی حمیدالرحمان، محمد حسین خان, ایچ یو جے کے صدر حامد شیخ، سینئر نائب صدر فیض کھوسو، نائب صدر الطاف کوٹی، جنرل سیکریٹری علی حمزہ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری فیروز ببر، جوائنٹ سیکرٹری مظفر رند، فنانس سیکرٹری دانش نفس و دیگر اراکین مجلس عاملہ نے کہا ہے صحافی کو سر عام تشدد اور بعدازاں پولیس کی جانب سے ظلم کے شکار صحافی کے خلاف بےبنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اسے آزادی صحافت پر حملہ سمجھتے ہیں۔ پی ایف یو جے اور ایچ یو جے لیڈر شپ نے کہا ہے کہ یہ غیر قانونی عمل آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہے جوکہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حیران کن طور پر دیکھنے میں آیا کہ متاثرہ صحافی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھی پولیس نے ملزمان کی بجائے متاثرہ صحافی کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا جس سے پولیس کی جانبداری عیاں ہوتی ہے۔صحافیوں پر بے جا تشدد اور جھوٹے مقدمات جیسے ہتھکنڈے انہیں سچ کو سامنے لانے سے نہیں روک سکتے۔ ھم مطالبہ کرتے ہیں ک اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ صحافی کیخلاف درج جھوٹے اور بےبنیاد مقدمے کو خارج کرکے تشدد میں ملوث ملزمان اور پولیس افسران کیخلاف محکمانہ و قانونی کاروائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔
Posted inکراچی