ڈیرہ غازیخان (ڈاکٹر بلال لودھی بیوروچیف) بدنام زمانہ قمار بازی کا اڈہ چلانے والا ریاض عرف راجو پولیس کی نظروں سے اوجھل۔تفصیل کے مطابق۔بلاک نمبر ایف میں جواء کا اڈہ چلانے والا ریاض عرف راجو دھڑلے سے پرچی جواء کرکٹ میچوں پر جواء کھلا رہا ہے مزکورہ شخص جرم کی دنیا کا بے تاج بادشاہ کہلاتا ہے شیخ ریاض عرف راجو تھانہ سٹی پولیس کے لئے چیلنج بن گیا ہے کیوں کہ راجو کا کہنا ہے کہ میں ڈیرہ غازیخان کے سب سے بڑے صحافی کی آشیرباد سے پولیس کو اپنی جیب میں رکھتا ہوں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا شیخ ریاض عرف راجو متعدد بار پولیس کے چھاپوں سے بچ نکلیں میں کامیاب اور متعدد ایف آئی آروں نامزد اور اشتہاری ہے اس کے باوجود دھڑلے سے قمار بازی کا اڈہ چلا رہا ہے عوامی حلقوں نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔