حیدرآباد پولیس کی بروقت کارروائیاں، مختلف مقامات سے ملنے والے 3 گمشدہ کمسن بچوں کو 24 گھنٹوں کے اندر بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا

حیدرآباد پولیس کی بروقت کارروائیاں، مختلف مقامات سے ملنے والے 3 گمشدہ کمسن بچوں کو 24 گھنٹوں کے اندر بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا

حیدرآباد پولیس نے بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف مقامات سے ملنے والے ایک کمسن بچی اور دو بچوں کو 24 گھنٹوں کے اندر تلاشِ ورثاء کے بعد بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے تھانہ مارکیٹ، تھانہ کینٹ اور تھانہ پنیاری پولیس کو مختلف مقامات سے ایک کمسن بچی اور دو بچے گمشدہ حالت میں ملے۔ پولیس نے فوری طور پر بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر ان کے والدین اور ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس ٹیموں نے انتھک محنت اور مسلسل کوششوں کے بعد بچوں کے والدین اور ورثاء کو تلاش کرکے متعلقہ تھانوں میں طلب کیا، جہاں ضروری تصدیق کے بعد تینوں بچوں کو بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

بچوں کی بحفاظت واپسی پر والدین نے ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ، متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کی بروقت کارروائی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

*ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کا والدین کے نام اہم پیغام

*ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے کمسن بچوں کی حفاظت کے حوالے سے خصوصی احتیاط برتیں، بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں اور انہیں ہر وقت اپنی نگرانی میں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔*

حیدرآباد پولیس شہریوں کے تحفظ اور عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

*

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *