
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی کورنگی شعبہ تفتیش محمد قیس خان (PSP) کی زیرِ سرپرستی مختلف تھانوں کی تفتیشی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مفرور و مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
1۔ تھانہ شاہ فیصل: گھر میں ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 603/25، دفعہ 395 میں مفرور ملزم سلیم سعید ولد لال سعید گرفتار۔
2۔ تھانہ شاہ فیصل: گٹکا ماوا ایکٹ کے مقدمہ نمبر 483/26، دفعہ 8(1) میں مفرور ملزم کاشف عرف لنگڑا ولد نواب علی گرفتار۔ ملزم عادی مجرم ہے اور متعدد مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔
3۔ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا: مقدمہ نمبر 1326/26، دفعات 354/452/34 میں ملزم سرمد ولد سعید احمد گرفتار۔
4۔ تھانہ عوامی کالونی: مقدمہ نمبر 783/26، دفعات 397/34 میں ملزمان راحیل ولد امتیاز اور امتیاز ولد محمد دین گرفتار۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
5۔ تھانہ زمان ٹاؤن: ٹریفکنگ ایکٹ کے تحت درج مقدمہ نمبر 1133/26، دفعات 496A/3TIP میں مطلوب 37 سالہ صبا زوجہ عدنان کی تلاش مکمل کر لی گئی۔
6۔ تھانہ زمان ٹاؤن: مقدمہ نمبر 1229/26، دفعات 397/34 میں ملزم کیلس ولد کاشف مسیح گرفتار۔