سائٹ بی پولیس کی بروقت کارروائی، ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ سائٹ بی پولیس کی بروقت کارروائی، ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا اطلاع کے مطابق سائٹ ایریا میں اسلحے کے زور پر شہری بلال سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہونے والے ملزمان کا پولیس نے فوری تعاقب کیا اور یاسین نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کا ساتھی شاہد فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے شہری کا چھینا گیا موبائل فون، 2 ہزار روپے نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 292/26 بجرم دفعہ 397/34 درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *