ایس ایس پی ضلع وسطی ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر سنٹرل پولیس کی مختلف کارروائیاں، 19 ملزمان گرفتار

کراچی 🙁 رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے اسٹریٹ کرائم، گٹکا ماوا کی فروخت، منشیات فروشی، افغان شہریوں کی غیر قانونی رہائش اور غیر قانونی تعمیرات سمیت مختلف کارروائیوں میں 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ یوسف پلازہ: اسٹریٹ کرائم میں ملوث احسن اور عدنان گرفتار، 30 بور پستول، 3 راؤنڈ، 2 موبائل فون، 2 پرس اور نقدی برآمد۔ ملزمان کا تعلق سابقہ ​​ڈکیتی کی واردات سے بھی تھا۔
تھانہ جوہرآباد: گٹکا ماوا فروخت کرنے والا سعدی عرف مون گرفتار، گٹکا ماوا کے 55 پیکٹ برآمد۔ دو افغان شہریوں کو بھی گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لیے سرکاری مرکز منتقل کر دیا گیا۔
تھانہ پوپوش نگر: اسٹریٹ کرائم میں ملوث شان گرفتار، 30 بور پستول اور 3 زندہ راؤنڈ برآمد۔
تھانہ سپر مارکیٹ: غیر قانونی تعمیرات میں ملوث 7 ملزمان گرفتار، مبینہ بلڈر فرار۔ دوسری کارروائی میں نصیر عرف چابری اور اسد منشیات فروشی میں گرفتار، 107 گرام آئس اور نقدی برآمد۔
تھانہ فیڈرل بی ایریا انڈسٹریل ایریا: اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، 3 بور پستول، 8 راؤنڈ اور نقدی برآمد۔
تھانہ نارتھ ناظم آباد: دو مختلف کارروائیوں میں گٹکا ماوا فروخت کرنے والا دانش گرفتار، گٹکا ماوا کے 25 پیکٹ برآمد، منشیات فروش نور حسین کو گرفتار کر کے 53 گرام آئس برآمد کر لی۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے پیشہ ور مجرموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *