
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ گلشن معمار کے علاقے بہادر گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ و سرچ آپریشن کیا گیا۔
ایس ڈی پی او سرجانی ٹاؤن کی نگرانی میں ایس ایچ او گلشن معمار، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستے بند کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری، امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔