سرجانی پولیس کا روزی گوٹھ ہائیڈرنٹ کے قریب مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، 3 ملزمان گرفتار، ایک زخمی

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ تھانہ سرجانی (چوکی خدا کی بستی) پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی جبکہ ایک ملزم اور ایک ملزمہ بلا ضرب گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت مرزا ہاشم ولد مرزا ممتاز (زخمی)، سیف اللہ خان ولد دور خان اور نادیہ ہاشم زوجہ مرزا ہاشم کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، چھینے گئے 8 موبائل فونز، ایک لیڈیز پرس اور زیرِ استعمال موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *