ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا تھانہ پیرآباد کے علاقے مگسی محلہ میں سرچ آپریشن

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی صاحب کی ہدایات پر تھانہ پیرآباد کے علاقے مگسی محلہ اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا۔
آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
ایس ڈی پی او منگھوپیر کی نگرانی میں ایس ایچ او پیرآباد، پولیس نفری، لیڈی اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔
آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری، امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *