آج خیبر پختونخوا کے ایک وفد نے ویمن جیل اور جوونائل جیل حیدرآباد کا دورہ کیا

آج خیبر پختونخوا کے ایک وفد نے ویمن جیل اور جوونائل جیل حیدرآباد کا دورہ کیا

_وفد میں شامل تھے:_
_1._ جناب جسٹس (ر) عارف حسین خلجی صاحب، سابق جج، سپریم کورٹ آف پاکستان
_2._ جناب رفیق خان مہمند صاحب، ڈائریکٹر جنرل، پراسیکیوشن اینڈ لا اینڈ جسٹس اتھارٹی، خیبر پختونخوا
_3._ جناب ظفر علی صاحب، ڈائریکٹر، پراسیکیوشن اینڈ لا اینڈ جسٹس اتھارٹی، خیبر پختونخوا
_4._ جناب آصف زیب صاحب، ڈپٹی ڈائریکٹر، پراسیکیوشن اینڈ لا اینڈ جسٹس اتھارٹی، خیبر پختونخوا

دورے کے دوران وفد کو _جسٹس حب پاورڈ بائی لیگل ایڈ سوسائٹی_ اور _ویمن کمپلینٹ سیل / سیف ہاؤس جامشورو_ کی کاوشوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی

وفد کو بتایا گیا کہ _جسٹس حب پاورڈ بائی لیگل ایڈ سوسائٹی_ کس طرح ویمن کمپلینٹ سیل / سیف ہاؤس جامشورو کو مفت قانونی معاونت فراہم کر رہی ہے اور ویمن جیل میں قید خواتین اور جوونائل جیل میں موجود بچوں کو کس طرح مفت قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے

_جسٹس حب پاورڈ بائی لیگل ایڈ سوسائٹی_ کی بریفنگ جناب دانش سومرو نے دی، جبکہ ویمن کمپلینٹ سیل، سیف ہاؤس جام شورو کی بریفنگ انچارج /ماہر نفسیات ضلع جام شورو سیدہ قرۃ شاہ نے دی

بریفنگ کے دوران ماہر نفسیات سیدہ قرۃ شاہ نے وفد کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی ایک خانہ بدوش خاتون صبرو پٹھان کے ساتھ ضلع جامشورو میں اجتماعی زیادتی اور قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا اس کیس کو ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جام شورو نے دیکھا اور اس کی قانونی معاونتجسٹس حب پاورڈ بائے لیگل ایڈ سوسائٹی نے فراہم کی ان کاوشوں کو جسٹس صاحب اور وفد کے دیگر اراکین کی جانب سے بے حد سراہا گیا.
آخر میں انچارج/ماہر نفسیات ویمن کمپلینٹ سیل /سیف ہاؤس سیدہ قرۃ شاہ اور جسٹس حب پاورڈ بائی لیگل ایڈ سوسائٹی کے دانش سومرو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والے وقتوں میں بھی دونوں ادارے باہمی اشتراک سے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے اسی طرح کام کرتے رہیں گے،خواتین کو درپیش مسائل جیسے بچوں کی حوالگی (کسٹڈی)، خلع، طلاق، بچوں کے نان و نفقہ اور مفت شیلٹر سمیت مفت رہائش، قانونی معاونت اور کونسلنگ کی تمام سہولیات ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور جسٹس ہب پاورڈ بائی لیگل ایڈ سوسائٹی بدستور فراہم کرتی رہے گی.

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *