ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ڈسٹرکٹ آفس میں شاہین فورس کے اہلکاروں سے ملاقات

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے ڈسٹرکٹ آفس میں شاہین فورس کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کی حکمت عملی، موثر پولیسنگ اور پیشہ ور کرائم افسران کے کردار سے آگاہ کیا۔
شاہین فورس کو جدید یونیفارم، بلٹ پروف جیکٹس، اپ گریڈ شدہ موٹر سائیکلوں اور جدید ہتھیاروں سے لیس کیا گیا ہے تاکہ تنگ گلیوں اور دشوار گزار علاقوں میں موثر آپریشن کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس کے بعد ایس ایس پی ویسٹ نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ایس ایچ اوز، فیلڈ میں تعینات پولیس اہلکاروں اور شاہین فورس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے روڈ بلاکس، پولیس چیکنگ، سرچ ڈیوائسز کے استعمال اور ڈیجیٹل ٹریکنگ ایپس کے ذریعے اہلکاروں کی نگرانی کا بھی معائنہ کیا۔
ایس ایس پی ویسٹ نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ حسن سلوک اور احترام سے پیش آئیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے موثر کارروائیاں جاری رکھیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *