
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ سچل پولیس اور شاہین فورس کا پنجاب بس اڈے کے قریب مسلح ملزمان سے مقابلہ ہوا۔ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم جمیل ولد عبدالرحمن زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔