
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس اور شاہین فورس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا ۔
تھانہ منگھوپیر کی حدود میں نورانی ہوٹل کے قریب پولیس اور شاہین فورس کا موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان سے مقابلہ ہوا۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت سید رحمٰن عرف گلاب ولد محمد شیرین خان کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز اور نقدی برآمد ہوئی، جبکہ زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس نے تحویل میں لے لی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔