
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ گلبہار پولیس معمول کے گشت پر مامور تھی کہ ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جس نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت عبدالرحمن عرف گھاڑا ولد نواب کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ 3 زندہ راؤنڈ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش اور سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔