
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، عابد آباد سے چھالیہ سے لدا رکشہ پکڑ لیا گیا
پولیس نے رکشے سے 17 بورے، مجموعی طور پر 204 کلوگرام اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرکے دو ملزمان جیلانی پائزئی اور سراج کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن کی سربراہی میں چوکی انچارج عابد آباد نے پولیس اسٹاف کے ہمراہ انجام دی۔
گرفتار ملزمان، برآمد شدہ چھالیہ اور رکشہ قانونی کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کیے جائیں گے۔