
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ پاکستان بازار پولیس نے سفید چوک پر کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم فرحان ولد فیاض کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی، جو تھانہ پاکستان بازار کی حدود سے چوری شدہ ہے۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے AVLC حکام کے حوالے کیا جائے گا۔