شاہراہِ نور جہاں پولیس مقابلے میں گرفتار تین ملزمان کے شادمان ٹاؤن میں موبائل فون چھیننے کی دو وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ شاہراہِ نور جہاں پولیس مقابلے میں گرفتار تین ملزمان کے شادمان ٹاؤن میں موبائل فون چھیننے کی دو وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف، سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت ہوگئی۔
ملزمان نے 10 نومبر کو سیکٹر 14-A شادمان ٹاؤن میں اسلحے کے زور پر شہریوں سے گوگل پکسل 7 اور ریئل می C-2 موبائل فون سمیت نقدی چھینی تھی۔ دونوں وارداتوں کے مقدمات درج ہیں۔
پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان محمد مصطفیٰ اور شکیل احمد زخمی جبکہ فیصل کو بغیر زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول، 7 زندہ راؤنڈ، 2 موبائل فون اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *