پیرآباد پولیس اور شاہین فورس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار۔

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ پیرآباد کی حدود میانوالی کالونی میں دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزم تاج ولی ولد بام خان زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی، جبکہ زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس نے تحویل میں لے لی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *