
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ویسٹ امشب بھی تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود راجہ تنویر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے کیا گیا۔
آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی نگرانی میں ایس ایچ او اقبال مارکیٹ، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔
آپریشن کا مقصد امن و امان کا قیام، عوام کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری ہے۔