ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی زیرِ صدارت ہفتہ وار کرائم میٹنگ منعقد ہوئی

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی زیرِ صدارت ہفتہ وار کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
میٹنگ میں امن و امان کی صورتحال اور اسٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل چوری، منشیات فروشی، گٹکا ماوا اور جوا سٹہ کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔
ایس ایس پی کورنگی نے جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں تیز کرنے اور اسنیپ چیکنگ و سرچ آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے شہریوں سے عزت و احترام کے ساتھ پیش آنے اور فرائض میں غفلت یا بدسلوکی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *