ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ/سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ویسٹ امشب بھی ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ پاکستان بازار کی حدود گلشن بہار سیکٹر 16 اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن سے قبل داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے مخصوص مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
آپریشن ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی نگرانی میں ایس ایچ او پاکستان بازار، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے حصہ لیا۔
سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری، امن و امان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *