
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) انویسٹیگیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی، ساؤتھ زون کراچی
مقدمہ نمبر: 240/2026 (تھانہ مدینہ کالونی)
زیر دفعات: 320، 322، 114، 279، 109، 34 ت پ
مدینہ کالونی پولیس نے ریس لگاتے ہوئے موٹر سائیکل کے خطرناک حادثے میں نوجوان عامر شہزاد کی ہلاکت کے کیس میں تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے مزید 2 ملزمان جواد اور ضامن (پسران جاوید) کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس سے قبل مرکزی ملزم حسان سید کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ملزمان نے 18 اگست 2026 کو حب ریور روڈ پر ریس لگاتے ہوئے عامر شہزاد کو ٹکر ماری تھی جو دورانِ علاج جاں بحق ہو گئے تھے۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
— ماجدہ پروین ہالیپوٹو
ایس پی انویسٹیگیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی، کراچی