اے وی ایل سی/سی آئی اے کی کامیاب کارروائی، بدنام زمانہ کار لفٹر گروہ کے 3 انتہائی مطلوب کارندے پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) اے وی ایل سی/سی آئی اے کی کامیاب کارروائی، بدنام زمانہ کار لفٹر گروہ کے 3 انتہائی مطلوب کارندے پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار، چوری شدہ کار، 34 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد
ایس ایس پی اے وی ایل سی خالد مصطفیٰ کورائی کی ہدایت پر جمشید ڈویژن کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ عزیز بھٹی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ کار لفٹر گروہ کے 3 انتہائی مطلوب کارندوں کو پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
یہ گروہ ملک کے مختلف شہروں میں کار لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث اور انتہائی مطلوب سمجھا جاتا تھا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت: نقیب اللہ ولد وزیر محمد : محمد سلیم ولد گل محمد : علی رضا عرف علی حمزہ ولد اصغر اللہ رکھا

برآمدگی: ایک عدد سفید رنگ کی سوزوکی سوئفٹ کار، جو تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد کی حدود سے چوری شدہ پائی گئی۔ 34 عدد موبائل فونز، جن میں 7 آئی فونز بھی شامل ہیں۔3 عدد پستول بمعہ راؤنڈز۔
مجرانہ پس منظر:
ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزمان بدنام زمانہ کار لفٹر گروہ کے سرگرم کارندے ہیں، جو ملک کے مختلف شہروں میں کار چوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔
مزید انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان کے بعض ساتھی پنجاب میں پولیس مقابلوں کے دوران مارے جا چکے ہیں، جن کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *