ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ مومن آباد کی حدود 11-E فرنیچر مارکیٹ اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ و سرچ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کرکے مختلف مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
آپریشن ایس ڈی پی او اورنگی ٹاؤن کی نگرانی میں ایس ایچ اوز اورنگی ٹاؤن و مومن آباد، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے حصہ لیا۔
آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری، امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *