تھانہ اورنگی پولیس اور شاہین فورس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، دو ملزمان گرفتار، ایک زخمی

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ اورنگی پولیس اور شاہین فورس نے سیکٹر 6-E میں مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی جبکہ دوسرا بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت زاہد ولد رحیم داد (زخمی) اور شہزاد ولد خواست رحمان (بلا ضرب) کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی، جبکہ زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس نے تحویل میں لے لی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *