
حیدرآباد:رپورٹر فہیم ببر سندھ کلائمیٹ ایکشن نیٹ ورک (SCAN) کے سالانہ انتخابات میں چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سرگرم نیٹ ورک سکین کا سالانہ الیکشن ایس پی او آفس میں منعقد ہوا جس میں ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نئی کابینہ کا انتخاب کیا۔ سالانہ انتخابات میں فہیم ببر چیئرمین، پشپا کماری سینئر وائس چیئرپرسن، آمنہ میمن وائس چیئرپرسن، کاشف صدیقی سینئر وائس چیئرمین، ایڈووکیٹ سنیل شتروگھن وائس چیئرمینص، صابر حسین مہر جنرل سیکرٹری، رومس بھٹی جوائنٹ سیکرٹری، شیوا رام کوآرڈینیٹر
راجیش کمار ڈپٹی کوآرڈینیٹر عیشا فنانس سکریٹری، نکیش کمار راٹھوڑ انفارمیشن سکریٹری اور سوبا بھٹی کو بطورقانونی مشیر منتخب کیا گیا علامہ غلام رضا سریوال کو امن کمیٹی کا کنوینر، خالد ببر کو نیوٹریشن کمیٹی کا کنوینر، حزب اللہ منگریو کو موسمیاتی تبدیلی کمیٹی اور عبدالحق بنگلانی کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اینڈ ری سائیکلنگ کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیاجبکہ امجد بلوچ، راس مہتانی، پرویز بھانبھن، رانا پردیپ، صدف کیریو اور مینا شیخ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر منتخب ہوئے۔ دوسری جانب قطب الدین کھوسو سکھر ڈویژن کے کوآرڈینیٹر، فردوس سانگی حیدرآباد ڈویژن کے کوآرڈینیٹر منتخب قرار پاۓ۔ پروفیسر اسماعیل کنبھر، مصطفیٰ بلوچ، لالہ نیل امبر، لطیف سومرو، بابو لال آریہ اور پروفیسر سلیم چانگ کا ٹیکنوکریٹس کی نشست پر انتخاب کیا گیا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوۓ اسکین کے چیئرمین فہیم ببر نے کہا کہ اسکین نے ہمیشہ ماحولیاتی تبدیلیوں، ان کے نقصانات کو سمجھنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔ اسکین سندھ کا ایک اہم نیٹ ورک ہے جس کے اراکین رضاکارانہ بنیادوں پر کام کرتے ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سکین پلیٹ فارم کے ذریعے ماحول کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو روکنے اور کم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر سکین کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر رسول بخش مہر نے منتخب باڈی کو دلی مبارکباد دی۔
