سرگودھا (ای این آئی)شاہ پور سٹی تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے انسانیت کی عمدہ مثال قائم کر دی،پولیس کے فوری ایکشن کی بدولت ایک معصوم اور بے قصور بچی کی زندگی کو بچا لیا گیا۔
ایس ایچ او شاہ پور سٹی صفدر اقبال کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک نومولود بچی کچرے کے ڈھیر پر پڑی ہوئی ہے،
جس پر فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے بچی کو فورا پولیس کی حفاظتی تحویل میں لیا گیا، پولیس لیڈی کانسٹیبل نے فوری طور پر بچی کے کپڑوں وغیرہ کا انتظام کیا
بچی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسکا مکمل طبی معائنہ کیا
بچی کو بعد از قانونی کاروائی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا