

پاکستان نظریاتی پارٹی کے رہنماؤں کی کھاریاں پریس کلب آمد، صدر سید تنویر نقوی اور نو منتخب کابینہ کو مبارکباد
کھاریاں (شاہد بیگ سے )
پاکستان نظریاتی پارٹی کے ترجمان محمد علی قاضی، صدر سینٹرل پنجاب چوہدری عابد محمود مرالی اور پارٹی رہنما عدنان گجر نے کھاریاں پریس کلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نو منتخب صدر کھاریاں پریس کلب سید تنویر نقوی کو صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر پاکستان نظریاتی پارٹی کے رہنماؤں نے کھاریاں پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کے تمام عہدیداران کو بھی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ صحافتی اقدار، حق و سچ کی ترجمانی اور علاقائی مسائل کے اجاگر کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گی ۔کھاریاں پریس کلب کے صدر سید تنویر نقوی نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب ہمیشہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور صحافی برادری کے حقوق کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
