

کھاریاں (شاہد بیگ سے)
اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم ای یو پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن کے چیئرمین اور معروف اوورسیز پاکستانی رہنما چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کھاریاں پریس کلب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج اور تمام سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں، تاہم وہ اپنے مذموم اور ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے بلوچستان میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ قومی اتحاد اور یکجہتی کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔اس موقع پر صدر کھاریاں پریس کلب سید تنویر نقوی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس جرات، دلیری اور دوٹوک انداز میں دشمن ملک کو للکار رہے ہیں، اس سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کے استحکام اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔دورے کے موقع پر چوہدری پرویز اقبال لوہسر کے ہمراہ میاں علی رضا، چوہدری عمران ریاض اور دیگر سماجی و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔آخر میں جنرل سیکریٹری کھاریاں پریس کلب آفتاب نذر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی آمد ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ملک و قوم کے لیے بے لوث خدمات قابلِ تحسین ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے روابط اور ملاقاتیں جاری رہیں گی۔
